قلات: قلات میں بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی تار ٹوٹ کر گھر پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئے واقع کے بعد لواحقین نے کیسکو کی غفلت اور لا پرواہی کے خلاف نعش رکھ احتجاج کیاہ کیسکو کو کئی بار درخواست دی گئی تھی کہ بجلی کی تاریں بوسیدہ ہو چکے ہیں اور آ ہے روز ٹوٹ کر گر جا تے ہیں انہیں گھر کے اوپر سے ہٹا دیا جائے
مگر کیسکو نے اسکی زحمت نہیں کی قلات میں بجلی کی تاریں پچاس سال پرانے اور انتہائی خستہ حالت میں ہونے کیوجہ سے آ ئے روز ٹوٹ کر گر جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ شب کلی غریب آ باد میں بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی تار ٹوٹ کر بجلی کی440 کیوی کی تاروں پر گر گئی جس سے 440 کے وی کی تاروں میں گیارہ ہزار کے وی دوڑ نے لگی جس کی وجہ سے گھروں میں رکھے سامان میں آ گ بھڑک اٹھی اور شہریوں نے اپنے سامان کو بچانے کے لیئے سوئچز بند کرنے لگے اس دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص محمد اسحاق جاں بحق ہوگیا۔
اور دو خواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئے واقع کے بعد لواحقین نے لاش کو رکھ کر شدید احتجاج کیا اور کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی لواحقین کا کہنا تھا کہ کیسکو کے مقامی دفتر کو کئی بار درخواست دیا کہ گیارہ ہزار کے وی کے تاروں کو گھر کی چھت سے ہٹایا جائے یہ تاریں پچاس سال پرانے اور انتہائی خستہ حالت میں ہیں جو آ ہے روز ٹوٹ کر گر جاتے ہیں جو کس بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں مگر ہماری درخواست پر کیسکو حکام نیبالکل توجہ نہیں دیئے انہوں نے کہاکہ پچاس سال قبل جو تاریں لگائی گئی تھی جوکہ اب یہ انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں اور ٹوٹ کر گر جانا انکاروز کا معمول بن چکا ہے۔