کوئٹہ: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائمز زون بلوچستان احمد زعیم کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ڈپارٹمنٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد قاسم ولد وزیر محمد کو 30 ستمبر 2021 کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک موبائل فون برآمد کیا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد موبائل فون کو فرانزک تجزیہ کیلئے بجھوایا گیا۔ فرانزک رپورٹ میں بچوں کی فحش مواد سے متعلق 39 ویڈیوز کی موجودگی، فیس بک اور یاہو میل اکاؤنٹ سے متعلق شواہد سامنے آئے ہیں جس پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال تین فیس بک اکاؤنٹس جو مختلف ناموںسے بنے ہوئے تھے ان میں بچوں کی فحش ویڈیوز موجود تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کیخلاف انکوائری نمبر 2021/44 میں چائلڈ پورنو گرافی کے حوالے سے این سی ایم ای سی نے سائبر لائن رپورٹ درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کوئٹہ کے علاقے کلی محمد عمر کا رہائشی ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔