|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2021

حب:  وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام لیڈا ریسٹ ہاوس حب کے لان میں منعقدہ دو روزہ وویمن فیسٹویل/ ایکسپو 2021 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، آخری روز ایف سی کے کرنل عامر رضا، لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکریٹری انجم، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ میرین سائنس وڈھ کیمپس کے ڈائریکٹر شیر احمد بنگلزئی، یونیسیف کے صوبائی منیجر محترمہ سحرش، محترمہ فلک ناز، فوکل پرسن، محترمہ وشمہ عزیز لاسی، صوبائی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان محترمہ زلیخہ کریم، محترمہ نازنین سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں اور خواتین شرکاء نے فیسٹویل کا دورہ اور شرکت کی۔

فیسٹویل میں لسبیلہ نیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ میرین سائنس، لیڈا,لسبیلہ چیمبر آف کامرس، ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، بی آر ایس پی، یونیسیف، سمیڈا، MNH ورکنگ گروپ، صوبائی محتسب برائے خواتین، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، این آر ایس پی، اسپیشل ایجوکیش اسکول خضدار، سماجی تنظیم وانگ سمیت حب اور ضلع لسبیلہ کے مختلف تعلیمی اداروں، غیر سرکاری آرگنائزیشنز، مقامی ہنر مند خواتین، کراچی، خضدار، کیچ، قلات، سکھر، لاہور سمیت مختلف علاقوں کے ایک سو سے زائد بزنس،ثقافتی، فوڈ اور معلوماتی اسٹالز قائم کیئے گئے تھے

جبکہ میوزک شو گیم شو اور کوئیز شوز کے پروگرامز بھی ہوئے۔ فیسٹویل میں خواتین اور بچیوں کی دلچسپی قابل دید تھی جنہوں نے بڑی تعداد میں فیسٹویل میں شرکت کی اور بزنس و تفریح کے مواقع پر فراہم کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔گھریلو سطح پر کام کرنے والی خواتین نے اپنی تیار کردہ مختلف اشیاء اسٹال قائم کر رکھے تھے جن میں شرکاء نے بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔فیسٹویل کی کامیابی و انتظامات کے لیئے حب و لسبیلہ کے مختلف تعلیمی۔اداروں کی طالبات نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں جن میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں