|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2021

تربت:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار یونیورسٹی آف تربت یونٹ کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر نوید تاج بلوچ منعقد ہوا، اجلاس میں شہداء بلوچستان کے لیے 2 منٹ کی خاموشی، تعارفی نشست، تعلیمی مسائل، یونٹ باڈی کا قیام اور آئندہ لائحہ عمل زہر بحث رہے۔

اجلاس سے زونل آرگنائزر و سی سی ممبر نوید تاج بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر یعقوب ستار، پریس سیکریٹری باہوٹ چنگیز، سمیع اللہ، یاسر بلوچ ،جلب خالق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سیاست ہی قومی بقاء کا واحد راستہ ہے۔ طلباء اور طالبات کا سیاسی عمل میں ہونا ضروری ہے، ہوشاپ جیسے واقعہ ناقابل برداشت ہے اس کی جتنی مذمت کریں وہ کم ہے، ریاست ہمارے نوجوانوں کو جذباتی کر کے تعلیم سے دوررکھنا چاہتا ہے، دوستوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف تربت میں طلباء کش پالیسیوں سے ہمارے طلباء اور طالبات مایوس ہو رہے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ میرٹ کے برخلاف اسولرشیپ، لیپ ٹاپ اپنے عزیز و اقارب میں تقسیم کر رہے ہیں جو حقدار طلباء کے ساتھ زیادتی ہے، یونیورسٹی میں ہوسٹل کا نظام غیر تسلی بخش ہے ،کھانے پینے سے لے کر تمام بنیادی سہولت طلباء اور طالبات کو میسر نہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ طلباء اور طالبات کے بنیادی مسائل حل کرے۔ اجلاس کے آخر میں بی ایس او پجار یونیورسٹی آف تربت کا یونٹ تشکیل دیا گیا، جس کے مطابق مہران عطاء بلوچ یونٹ سیکٹری اور زرھک رئیس ڈپٹی یونٹ سیکٹری منتخب ہوئے جبکہ یونٹ ممبران میں گل خان بلوچ ، سخی بخش بلوچ، مبشر بلوچ، اور ہوسٹل سیکرٹری لہداد بلوچ منتخب ہوئے۔اجلاس کی کاروائی زونل ڈپٹی آرگنائز یعقوب ستار نے چلائی، اجلاس میں تربت زون کے پریس سیکٹری باہوٹ چنگیز، سنیئر رہنما سمیع اللہ، یاسر بلوچ، جلب خالق، رحیم جان بلوچ ، سعید دشتی واہ دیگر دوست موجود تھے۔