|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2021

چمن: ویش زوانان چمن کے منور خان اور دیگر رہنماوں نے چمن پاک افغان باڈر کی مسلسل بندش اور بندش سے پہلے بھی چیکنگ کے نام پر چمن باڈر پر ناروا سختی کی وجہ سے مقامی تجارت کو شدید نقصان پہنچانے کی پرزور مزمت کی اور اسکے خلاف جلد ہی تاریخی احتجاج کرنے کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق ویش زوانان چمن کے اجلاس میں مقررین نے کہا کہ چمن باڈر کی بندش ہمارے مقامی شہریوں کی معاشی قتل عام کے مترادف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کے دن چمن میں ہونے والی احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ایک طرف ملک میں ناکام حکومت کی ناکامی کی وجہ سے پورے ملک میں قیامت خیز مہنگای ہے اور دوسری طرف چمن باڈر اور ویش منڈی کی بندش سے مقامی علاقے میں فاقہ کشی کی صورت حال برپا ہے مزید کہا کہ اگر چمن باڈر کی بندش مزید جاری رہی تو جلد ہی چمن کے 12 بارہ لاکھ آبادی کے شہر میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کو احتجاج سڑکوں پر لاینگے۔

اور تاریخی احتجاج کرینگے جسکے دور رس نتاج نکلںگے ویش زوانان تحریک چمن کے اجلاس میں منور خان اچکزی عبدالصادق ناراض محمد نسیم پشتون پال سالار خان مومن علاقای رہنما عبدالخالق رحمانی علاقای رہنما بخت محمد علاقای رہنما ملک عبدالخالق علاقای رہنما خان علاقائی رہنما روزی خان حاجی ترک نعمت اللہ محمد صدیق شاکر خان حبیب الراحمن حاجی راز محمد اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔