|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

بیلہ: لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر وندر میں مکران سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ،نعش وزخمیوں کو وندر و حب اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے ،دوسری جانب ریسکیو آپریشن سست روی اور زخمیوں کو کوچ سے باہر نکالنے میں مشکلات کے باعث مسافروں کا احتجاج ریسکیو زرائع کے مطابق اتوار کی شب مکران سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ وندر کے قریب آدم کنڈکے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں میرجان ولد نور محمد ساکن تربت موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15سے زائد مرد.خواتین اور بچء زخمی ہو گئے زخمیوں میں اختر ،حاصل خان ،نسرین ،مہرجان ،درگل ،روقیہ ،غلام حیدر ،مجید و دیگر شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس وقوعہ جانب روانہ ہو گئے حادثہ میں جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو وندر اور جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث زخمیوں کو حسب روایت فرسٹ ایڈ دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔

جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتایاجاتا ہے زخمیوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے مزید برآں آدم کنڈ کے مقام پر کوچ الٹنے کے حادثے کے بعد بعض مسافر گاڑی میں پھنس گئے اور ریسکیو آپریشن سست روی گاڑی کے نیچے پھنسے نعش اور زخمیوں کو بروقت نہ نکالنے پر مسافروں نے احتجاج کیا۔