|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کا دورہ کیا اس موقع پر نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے عہدہداران و ممبران، صدر قیوم سادگ، جنرل سیکرٹری مسرور شاد، پروفیسر شکور زاہد، پروفیسر ایف جے فیضی، پروفیسر شمیم شاجی، لیاقت علی، فدا کبدانی، ممتاز ارمان، زاہد راہی عرفان شیخ اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی، جنرل سیکرٹری خورشید عالم، نائب صدر شاہ فیصل کبدانی، تحصیل صدر میر کے ڈی بلوچ، مرکزی کونسلر و سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی، یونس بلوچ، امیر حمزہ قمبرانی،امان بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن غنی حسرت بلوچ، آصف نور بلوچ، زونل جونیئر نائب صدر عدنان نور موجود تھے

اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ معاشرے میں ادب کا انتہائی اہم کردار ہے ادب معاشرے میں منفی اور مثبت رجحانات کو آشکار کرتا ہے اور معاشرے کو ایک سمت دیتا ہے انسانی سماج میں ادب کا مقام بہت بلند ہے اس کے بغیر قومی شناخت کا تصور مکمن نہیں ادب کا موضوع انسان ہے اس حوالے سے اچھا ادیب انسانی سماج میں رونما ھونے والے بنیادی مسائل کو پیش نظر رکھتا ہے وہ اپنے عہد کے عام انسانوں سے اپنا ناطہ جوڑتا ہے اور لوگوں کے دکھ درس کو محسوس کرتے ھوئے انہیں تخلیقات کا حصہ بناتا ہے جہاں سماج مختلف برائیوں،کوتائیوں سے دوچار ہے وہاں ادیب کا کام زیادہ کھٹن اور پیچیدہ ھوتا ہے ایسے حالات میں ادیب کا فرض ہے کہ وہ اپنے تمام ترتخلیقی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر سماج کو ابتری سے بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ شاعر،ادیب معاشرے کی آنکھ ہے

ان کے بغیر معاشرے میں جنم لینے والے کو برائی اور کوتائیوں کو سمجھنا اور محسوس کرنا نامکمن ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلخصوص ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنے دور اقتدار میں ادب کو فروغ اور ترویح کیلئے بے پناہ کام کئے اب بھی ہمارا اولین ترجیح ہمارے ادیب، شاعر اور دانشور طبقہ ہے کیونکہ وہ اپنے سماج کے کے استاد اور معالج ہے انہوں کہا کہ تعلیم اور ادب کے میدان میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے لئے پانچ سو کتابیں ایک عد لیپ ٹاپ، کا اعلان کرتے ھوئے کہا کہ اگر آنے والے وقت میں ہمیں حکومت کرنے کا موقع ملا تو انشاء￿ اللہ ہم نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کیلئے سالانہ گرنٹ بھی منظور کروائینگے