|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

گوادر:  ملک میں جمہوریت کی سربلندی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔پی پی پی میں شہداء کی ایک لمبی فہرست ہے۔طالع آزما قوتیں ملک میں جمہوریت کو پل پھولتا ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی۔ سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج تحسین۔ پاکستان پیپلز پارٹی گوادر کے زیر اہتمام گوادر پریس کلب میں منعقدہ سانحہ کار ساز کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی سربلندی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے قائدین و کارکنان نے دی ہیں۔ سانحہ کار ساز اس کی واضح مثال ہے۔

انھوں نے کہا کہ 14 سال قبل 2007 کو آمریت کے خلاف ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی خوش حالی کے لییجب محترمہ بینظیر بھٹو شہید پاکستانی عوام کی خواہش پر پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو لاکھوں جیالوں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔مگر طالع آزما قوتوں اور آمریت کے دلالوں کو یہ بات راس نہ آئی۔ انھوں نے سانحہ کار ساز کے موقع پر پیپلز پارٹی کے شہید جیالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی خوش حالی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔پارٹی لیڈر شپ سمیت جیالوں نے آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قید و بند کی صعوتیں برداشت کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور امر ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ آمریت کی باقیات اور طالع آزما قوتوں کو جمہوریت کھبی راس نہیں آئی انھوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو راستے سے ہٹایا لیکن پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کی قدموں میں کبھی لگزش نہیں آئی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کی اور جیالوں کی شہادت کے بعد بھی پی پی پی کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئیندہ بھی ملک میں جمہوریت کی سربلندی اور عوامی خوش حالی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اعجاز بلوچ، بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری ہومین رائیٹس سعید فیض ایڈوکیٹ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد سہرابی، پاکستان پیپلز پارٹی مکران ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری علی گل، آل پارٹیز کے کنوینر مولابخش مجاہد،سوشل ایکٹیویسٹ غلام اکبر گورگیج اور فضل محمود نے بھی خطاب کیا۔