|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلع کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے اراکین نے جس انداز سے سیاسی عمل سنجیدگی اور فکری بحث و مباحثہ کو بروئے کار لاکر تنظیمی و سیاسی صورتحال پر گفتگو کی وہ پارٹی کی سیاسی تربیت کلچر کو اجاگر کرتی ہے۔نیشنل پارٹی ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی منعقد ہوا۔اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے چلائی۔اجلاس میں مرکزی کانگریس کے کونسلران کے چناؤ سمیت تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ سمیت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی و صوبائی عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ تنظیمی عمل و ڈسپلن کسی بھی سیاسی کارکن کا بنیادی خاصہ ہوتا ہے۔اور یہ تب ممکن ہوتا ہے جب سیاسی جماعت کی تنظیمی ساخت و ڈھانچہ جمہوری طرز پر اراہستہ ہو۔اور اس میں سیاسی کارکن کی تربیت اور مقام و مرتبہ کو مکمل اہمیت حاصل ہو۔نیشنل پارٹی ملک میں واحد قومی جماعت ہے جو اپنی تنظیمی ڈھانچے اور تنظیمی اصولوں کے بنا پر منفرد و ممتاز مقام رکھتی ہے۔نیشنل پارٹی میں کارکنوں کی تربیت کو سیاسی عمل کی بنیادی اکائی قرار دی جاتی ہے کیونکہ نیشنل پارٹی کارکنوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کو قیادت کی سطح پر پہنچا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا قومی کانگریس ملک اور صوبے کی سیاست میں نء رائیں متعین کرتے ہوئے سنگ میل ثابت ہوگا۔پارٹی کارکن کانگریس کی تیاریوں کو جاری رکھے۔اجلاس سے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ حاجی واحد شاہوانی ملک نصیر شاہوانی چیرمین اسلم بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی کلثوم نیاز بلوچ انیل مسیح بلوچ اراکین کونسل ڈاکٹر دوست محمد لانگو ،حنیف کاکڑ ملک منظور شاہوانی نعیم بنگلزئی غفار قمبرانی ظفر بلوچ آصف جان مسیح نصراللہ شاہوانی مالک بلوچ ملک عبدالراحمن بنگلزئی جلیل لانگو ایڈوکیٹ اسد افغانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔