کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کا اجلاس نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ کی صدارت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پشتون خواہ میپ کی مرکزی سیکرٹری رحیم زیارتوال عبدالقہار ودان بی این پی کے مرکزی رہنماؤں موسیٰ بلوچ غلام نبی مری جمعیت کے مرکزی رہنما مولانا غلام سرور موسء خیل بشیر احمد کاکڑ نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی اعلامیہ کے مطابق مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے اور کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گء اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی تنطیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ احتجاج کے عمل کو جاری رکھے اور آپس میں رابطے میں رہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ سمیت دیگر قاہدین نے کہا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور بصیرت سے عاری پالیسیوں نے ملک کو شدید اقتصادی بحران سے دوچار کردیا ہے۔
اور اس وقت حکومت آء ایم ایف کے پیرول پر ہے۔دوسری طرف حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے کے بجائے مہنگائی میں تواتر سے اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار کرکے عوام کی کمر توڑ چکی ہے۔اج عوام تصور نہیں کرسکتا کہ وہ دال اور روٹی اکھٹے کھاسکے۔قاہدین نے کہا کہ دراصل حکومت عوام اور حقیقی سیاست سے لاتعلق حکمرانوں کے پاس ہے۔اس لیے ان کو نہ عوام کا احساس ہے اور نہ ملک کا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جو جمہوری سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جنکا تعلق براہ راست عوام سے ہیں۔اس لیے وہ عوام کے تمام مسائل کا ادارک رکھتے ہیں۔اس لیے مرکزی پی ڈی ایم نے کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔جس کو کامیاب بنانا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی زمہ داری ہے۔اس لیے ضلعی تنظیمیں اس تحریک کو وسعت دینے اور منظم کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔