|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2021

خضدار:  خضدار شہر میں امن و امان کے قیام اغوا برائے تاوان کی روک تھام ماوارئے قانون لوگوں کو حراست لینے ، کاروبارسے وابستہ افرادکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ، ضلعی انتظامیہ سول اور عام لوگوں کی تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے لاقانونیت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ، سیاسی کارکنوں اور عام لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی ایک ماہ کے بعد احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی جس میں احتجاج کے تمام طریقے شامل ہوں گے۔

اجلاس میں خضدار کے مسائل و مشکلات پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایک مراسلہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کا جلاس آل پارٹیز کے چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ کی صدارت میں نیشنل پارٹی کے ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ کابینہ او رجنرل باڈی کے ممبران نے اجلاس میں جے یو آئی، بی این پی، نیشنل پارٹی، پی پی پی بی این پی عوامی، بی اے پی، انجمن تاجران، مزدور اتحاد، زمیندار ایکشن کمیٹی ٹرانسپورٹ یونین نے اپنے اپنے پارٹیوں کی نمائندگی کی ۔ اجلاس میں خضدار کے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بعض معاملات پر سخت ترین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بارے میں سخت اور واضح حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیاکہ خضدار کے مو ضع اکرو میں مقامی لوگوں کی اراضی کے بارے میں سابق انتظامی آفیسر اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدہ عمل در آمد کیا جائے ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خضدار کے قدیمی باشندوں کو ان کے اراضی سے زبردستی بے دخل کرنے سے گریز کیا جائے ، پاکستان کے آئین کے مطابق حکومت کسی ادارے کو کسی فرد اور قوم کی زمین خریدنی ہو، اس کے لئے واضح طریقہ کار موجود ہے، اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ بندی چکی کے باشندوں کو ان کے کئی سالوں سے گذرنے والے راستے پر جانے سے روکا جارہا ہے اور جس راستے سے ان کو شہر تک جانے و آنے کا کہا جارہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں ان کے لئے مشکلات ہو جاتے ہیں۔

آل پارٹیز کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ان لوگوں کے پرانے راستے کو برقرار رکھا جائے اجلاس میں سی پیک کے سڑک این 30خضدار نال بیسمہ میں مقامی زمینداروں کو دئے گئے معاوضہ کے رقوم کے عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ رقم انتظامی آفیسر کے اکائونٹ میں پڑی ہے اس رقم کو اراضی کے مالکان کو حوالگی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے ، اجلاس میں انجمن معذوران کی اراضی کو دھوکا دہی سے لینے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا گیا یہ اراضی معذور افراد کو بڑی جدو جہد کے بعد الاٹ کیا گیا تھا لیکن اب ان کو دھوکا میں رکھ کر ان سے یہ اراضی واپس لیا جارہا ہے ۔اجلاس میں تان شپ ہائو سنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر کربے قاعدگی بظاہر این او سی کی بند ش پسِ پردہ قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز پر بھی غم و غصہ کا اظہار اور موقف اختیار کیا گیا کہ اس عوامی اسکیم کو ایک منظم سازش کا بھینٹ چڑھایا جارہا ہے اور اس اسکیم کے لئے پانی بجلی سڑکوں کی مد میں رکھے گئے کروڑوں روپے رکھے گئے ہیں لیکن ان کو استعمال نہیں کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہائوسنگ اسکیم میں پلاٹوں کی بندر بانٹ کی مکمل تحقیقات کئے جائیں ۔

اجلاس میں خضدار میں عرصہ داراز سے ہیلتھ کے ذمہ دار آفیسروں اور کارپوریشن خضدار کے چیف آفیسر کے تبادلہ کا فوری مطالبہ کیا گیا اجلاس میں سبزی منڈی خضدار میں دکانوں میں الاٹ منٹ میں گھپلوں اور چند افراد کے لئے مختلف ناموں سے سینکڑوں دکانوں کی الامنٹ کو ایک کھلی نا انصافی سے تعبیر کی گئی ۔اجلاس میں مقامی زمینداروں کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی رویہ ان کو اپنی پیداور سبزی منڈی جبری طور لانے کی مذمت کرتے ہوئے اور ذمہ دار آفیسران کو اس طرح کے غیر قانونی عمل سے روکنے کا مطالبہ اجلاس میں جھلاوان میڈیکل کالج کے پی ڈی کی عدم تعیناتی پر بھی تشویش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جھلاوان میڈیکل کالج کو اس کے ماسٹر پلان کے مطابق جلد ازجلد تعمیر و فعال کیا جائے خضدار میں صحت کے سہولتوں کی عدم فراہمی مو بائل ہسپتال کو زیر استعمال نہ لانے غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر بھی غم و غصہ کا اظہار کیا اور فیصلہ ہوا کہ ان تمام تر تفصیلات پر مشتمل عنقریب ایک ڈرافٹ چیف سیکرٹری و دیگر متعلق آفیسران ارسال کردیا جائیگا