|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2021

گوادر: گوادر پولیس کی کاروائی کراچی لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا اشتہاری ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گوادر ڈاکٹر فرحان زاہدکی خصوصی ہدایت اور مخبرِِ خاص کی اطلاع پر گوادر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغدادی کراچی میں مقدمہ نمبر 326/021 بجرم 302 قتل کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد صدیق عرف لاریپ ولد وحید بخش سکنہ عیدولین کلری لیاری کراچی حال گوادر کو گوادر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گوادر پولیس اس حوالے کراچی پولیس سے رابطے میں ہے جلد ازجلد انکو حوالے کیا جائے گا