کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے صدر پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان آفس میں چائنیز سفارتخانے کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے لئے بھیجا گیا راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ہم چائنا سفارتخانے کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام بلاخصوص بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے اسی تسلسل میں آج ہم یہ راشن تقسیم کر رہے ہیں میری سیا ست کا محور اور مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔
تاکہ انکو بنیادی حقوق انکے دہلز پر مل سکے اس موقع پر صدر پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ چائنز ایمبسی کی جانب سے غریبوں لئے خوراک پیکج دئے ہیں پاک چین دوستی دنیا کے لئے مثال ہے چائنز ایمبسی کی چھوٹی سی مدد ہمارے لئے فخر کی بات ہے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا اصل کریڑٹ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا جاتا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کے حوالے سے جدوجہد کی اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی محمد آصف ترین، ڈسٹرکٹ کوئٹہ جنرل سیکریٹری ملک نصیب اللہ خان بیٹنی داود پانیزئی ، حاجی باچا اور دیگر بھی موجود تھے ۔