|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2021

کراچی :  مبارک ولیج یونائیٹڈ فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا آل سندھ بلوچستان شہید ماما ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مبارک ولیج گراؤنڈ میں فائنل میچ کھیلا گیا۔ ماریپور بلوچ نے سندھ بلوچ (لیاری) کو تین گول سے شکست دے دی۔ اس فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے اپنے خطاب میں مبارک ولیج کو شہر کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر میں لانے پر ضروردیا۔ کہا کہ اس بستی کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کا انعقاد کو ایک سماجی انقلاب قراردیا۔

اس ٹورنامنٹ میں ونر اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور کیش انعامات بائیکو پٹرولیم (حب، بلوچستان) کی تعاون سے دیا گیا۔ سی ای او بائیکو پٹرولیم (حب، بلوچستان) سید عبدالستار شاہ نے بھی انعامات تقسیم کیے جبکہ ٹورنامنٹ کو پی اے ایل ایس لائف گارڈز کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اور اس کے ساتھ بہترین پلیر گول کیپر کو بھی انعامات دیئے گئے۔ اس ٹورنامنٹ میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 64 ٹیموں نے حصہ لیا۔۔ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ سرفراز ہارون اور آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد عظیم نے تمام آنے والے معززین اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔