چمن: پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ دوسرے روز بھی آدھے روز بندرہامسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا سہ پہر کے وقت آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا ہمارے مطالبات پر عمل درآمدکرایاجائے گا متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت میں ہمارے مطالبات پرعمل درآمدہوگا اور مسافروں اورتاجروں کو سہولیات دی جائے گاجو ان کاحق ہے جبکہ طویل راستوں کا خاتمہ ہوگا۔ صادق اچکزئی ودیگرکا شاہراہ کھولنے کے وقت میڈیا سے بات چیت ۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کی طویل بندش کے خلاف جاری احتجاجاََ کوئٹہ چمن شاہراہ آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کی جانب سے بندش کا دوسرے روز تھا شاہراہ کی بندش سے آمدورفت مکمل طورپ بند ہوگئی مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا جبکہ شاہراہ کی بندش سے چمن شہرمیں اشیاء خوردونوش کی قلت پیداہونے کا خدشہ تھا آج دوسرے روز سہہ پہر کے وقت باڈر سیکورٹی اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل،چیمبرآف کامرس کے رہنماء حاجی عمران خان کاکڑ، قبائلی رہنماء داؤدخان اچکزئی کے ساتھ آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کی جانب سے مذاکرات ہوئے جس میں اپنے مطالبات پیش کئے گئے۔
جس پر مکمل بات چیت ہوئی جس کے حوالے سے آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کے صادق خان اچکزئی، ڈاکٹر رفیع اللہ، حاجی عبدالرازق اچکزئی،غوث اللہ،امیر محمد، حاجی لالا جان اچکزئی،مولوی عبدالخالق سنی،قاری امداد اللہ،صدیق اللہ بلال ودیگررہنماؤں نے درہ کوڑک پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہرمیں تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر ختم ہوگئی ہے اور عوام کی بڑی تعداد بے روزگاری کاشکارہوچکا ہے جبکہ مسافروں کے آمدورفت کی بندش سے چمن میں افغانستان جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد بھی پھنس چکی تھی جس کیلئے باب دوستی پر سہولت میسرہوگی جبکہ ہمارے مطالبات میں سب سے اہم مطالبات یہی تھا کہ عورتوں اور مردوں کا علیحدہ علیحدہ راستہ ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد کے اس پار ہماری جو رشتہ داریاں ہے جو شادی بیاہ کیلئے بارات جائے گی ان کو سہولت دی جائے گی جبکہ فوت شدہ افراد کے جنازے کیلئے ایمرجنسی سہولت ہوگی اور ان سب کو علیحدہ راستہ دیکر ان کو جانے دیاجائے گا