|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2021

ڈیرہ مرادجمالی:  ذخیرہ اندوزوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 90روپے سے اضافہ کرکے 160روپے فی کلو سمیت ہر سبزی پر 30سے 40روپے اضافہ جبکہ ٹرانسپورٹرز نے ڈیرہ مرادجمالی تا جیکب آباد 70روپے سے 100 روپے کرایہ کردیا جس سے غریب عوام ملازم طبقہ کی چیخیں نکل گئیں، ٹماٹر سبزیوں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے منگل کے روز کارروائی کا حکم دیا ہے ۔