قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادربخش مینگل نے کہ ہے کہ ہربوئی کے قیمتی جنگلات کو بیماری لگنے کی وجہ سے ہربوئی کی قیمتی جنگلات تیزی کے ساتھ خشک ہو رہے ہیں وقاقی حکومت کی بیلین ٹری پراجیکٹ میں بھی ہربوئی کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے اور محکمہ جنگلات بلوچستان کی جانب سے ہربوئی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاری ہیں جس کی وجہ سے جنگلات ختم ہو نے کی دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔
اور حکو مت نے فوری طور پر ہر بوئی کے جنگلات پر توجہ نہیں دی ہربوئی سے قیمتی جنگلات کا نامو نشان تک مٹ جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کوہ ہر بوئی کے جنگلات میں ایک خطرناک بیماری پھیل رہی ہیں جو پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ بیماری درخت کو پہلے اوپر سے خشک کر نا شروع کر دیتی ہے پھر آہستہ آہستہ پورا درخت خشک ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ہر بوئی کو وزیر آعظم عمران خان کی بیلین ٹری پراجیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا انہوں نے کہ کہا کہ کوہ ہربوئی کا جنگل اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی ایک بہت بڑی نعمت ہے اگر اس کی خاطر خواہ دیکھ بھال نہیں کیا گیا تو اس کا نا و نشان مٹ جائے گا انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہربوئی کی قیمتی جنگل بچانے کے لیئے فوری طور پر اقدامات کرے ۔