|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2021

خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ وائس چیئرمین سجاد زیب جنرل سیکریٹری بشیر احمد جتک صابر حسین قلندرانی اشرف علی مینگل سید سمیع اللہ شاہ محمد اسلم گزگی نورالدین چھٹہ میر عبدالوہاب غلامانی ڈاکٹر عمران میروانی جمیل یونس گنگو جمیل قادر زہری شیر احمد قمبرانی مولنا عبدالغفور کرخی مولنا محمد قاسم قاسمی سیکریٹری عنایت اللہ زہری مولنا محمد صدیق مینگل اور دیگر نے خضدار پریس قلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں علاقے کے مجموعی مسائل زیر بحث لائے گئے اور باہمی مشاورت کے ساتھ مسائل کے حل کے لیئے حکمت عملی طے کی گئی۔

خضدار شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، جرائم و قانون شکنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، شہریوں کو ماورائے قانون حبس بیجا میں رکھنے، تجارت کے شعبے سے منسلک افراد کی عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپنی زمہ داریاں مزید احسن طریقے سے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیاکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے لاقانونیت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے سے گریز کیا جائے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے خضدار میں اراضیات کے تنازعہ پر متعدد بار ضلعی انتظامیہ کی توجہ مبزول کرائی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر فوری عمل کیا جائے اور اس حوالے سے موضع اکرو، بندی چکی اور ملگزار کی مقامی آبادی کی تشویش کا خاتمہ کیا جائیآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اس حوالے سے انتظامیہ فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔

خضدار کے قدیمی باشندوں کو ان کے اراضیات سے زبردستی بے دخل کرنے کے کسی بھی عمل کو قبول نہیں کیا جائیگا ایسے کسی عمل سے گریز کیا جائے۔کسی فرد یا ادارے کو یہاں آباد اقوام کی زیر ملکیتی زمین خریدنی ہو تو اس کے لئے واضح قانونی طریقہ کار موجود ہے جس پر عمل کیا جائے انہوں نے دیگر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک N-30 خضدار تا بیسمہ سیکشن کے متاثرین تاحال معاوضہ سے محروم ہیں حالانکہ معاوضہ کی رقم مقامی انتظامیہ کے پاس موجود ہیاب چونکہ سڑک کی تعمیر 80 فیصد مکمل کرلی گئی ہے لیکن اب تک زمینداروں کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ تاخیری حربوں سے مقامی زمینداروں میں تشویش پائی جاتی ہیضلعی انتظامیہ زمینداروں کو معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیری حربوں کا سہارا لینے کے بجائے معاوضے کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائے ٹاؤن شپ ہاؤسنگ اسکیم میں بظاہر این،او،سی کے اجراء کی بندش مگر پسِ پردہ قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز پر بھی غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزکورہ سرکاری ہاوسنگ اسکیم میں ہونے والی بے قائدگیوں اسکیم کی سڑکوں اور گلیوں کے قبضہ کا نوٹس لیکر اسکیم کے لئے پانی بجلی سڑکوں کی مد میں رکھے گئے کرڑوں روپیہ جو کہ اب تک خرچ بھی نہیں کیئے گئے ان کی تحقیقات کرائی جائیں ۔

زیر تکمیل شہید سکندر یونیورسٹی کی تعمیر آخری مراحل میں ہیلیکن یونیورسٹی ایکٹ کو منظور کرانے میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اس حوالے سے اپنی زمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اعلی تعلیمی اداروں کی اہمیت کے پیش نظر اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے تیار ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں شہید سکندر یونیورسٹی کو قابل عمل بنانے کے لیئے فوری طور یونیورسٹی ایکٹ منظور کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ جھالاوان میڈیکل کالج کے لیئے فوری طور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور جھالاوان میڈیکل کالج کی تعمیرمنظور شدہ ماسٹر پلان کے تحت جلد از جلد مکمل کی جائے اور اس حوالے سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور سیکریٹری صحت و دیگر حکام کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائیسبزی منڈی خضدار میں دکانوں کی الاٹ منٹ میں گھپلوں اور چند افراد کے لئے مختلف ناموں سے سینکڑوں دکانوں کی الاٹمنٹ کو ایک کھلی نا انصافی سے تعبیر کرتے ہوئے مقامی زمینداروں کے ساتھ ہونے والی غیر قانونی عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مقامی زمینداروں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے خضدار جاری اراضیات کے تناذعات پر متعدد بار ضلعی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامہ اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے مابین طے پانے والے معاہدوں پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور اس حوالے سے موضع اکرو بندی چکی اور ملگزار کی مقامی آبادی کو ان کے راستے کی بندش خدشات اور تشویش دور کی جائے ہم متاثرین کو بے یارومددگار نہیں چھوڑینگے اس حوالے سے انتظامیہ اپنا کردار فوری پر اداکرے خضدار کے قدیمی باشندوں کو ان کے اراضیات سے زبردستی بے دخل کرنے کی کسی بھی عمل کو قبول نہیں کرینگے کسی فرد یا ادارے کو یہاں آباد اقوام کی زیر ملکیتی اراضی بے دخل کرنا صریحا نا انصافی پر مبنی ہوگا انہوں نے ضلعی انتظامیہ لیویز اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اور دیگر متعلقہ ادارے شہریوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کریں بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں طے کردہ حکمت عملی کے تحت ایک ماہ کے بعد احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی اور مسائل کے حل کے لیئے احتجاج کے تمام قانونی زرائع استعمال کیئے جائیں گے