|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2021

تمپ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ نے سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ و سینٹرل کمیٹی کے اراکین سید عدنان شاہ اور کریم شمبے بلوچ کے ہمراہ تمپ کا تنظیمی دورہ کیا۔دورے میں انھوں نے تمپ کے طلباء ، اساتذہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری واجہ نصیر گچکی و دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کئے۔

طلباء سے ملاقات کے دوران انھوں نے تعلیمی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے اس وقت بلوچستان کے اکثر تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں اور اس کا واحد مقصد بلوچستان کو تعلیمی حوالے سے بانجھ لوٹ مار کرنا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنا کردار ادا کرکے اپنی تعلیمی اداروں کو فعال کریں۔ انہوں نے بلوچستان کے تعلیمی مسائل پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے ہمارے اداروں کو جمود کا شکار کرکے اپنے ناپاک عزائم کا تکمیل کرلیں لیکن ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان طلباء اور عوام لاوارث نہیں ہیں اور جہاں بھی ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قدغن و دیگر مسائل نے بلوچ نوجوانوں کو ذہنی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور ابھی وقت ہے آج ہم ایک ساتھ ملکر ان مسائل کی بیخ کنی کیلئے اپنا قومی کردار ادا کریں تاکہ آنے والے نسلوں کو ایک روشن مستقبل دے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر آج کے سیاسی کارکنوں نے وقت کی نزاکت اندازہ نہیں کیا تو آنے والے وقت سیاسی کارکنوں کیلئے آنے قومی جرم کے زمرے میں آئے گا کیونکہ یہاں کے زمینی حقائق اجتماعی جدوجہد کا تقاضا کرتا ہے۔اس موقع پر چئیرمین نے تنظیم کے مرکزی ساتھیوں کے ساتھ بلوچ قومی رہبر شہید بانک کریمہ بلوچ کی قبر جاکر حاضری دی۔