|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2021

خاران; پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی کوآرڈینیٹر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا خاران کے دورے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خاران کے رہنماوں کارکنوں اور خاران کے عوام نے ان کا بڑی تعداد میں ان کا بی بی آزاد گز کے مقام پر استقبالیہ کیا ۔جنرل ر عبدالقادر بلوچ کی قیادت میں استقبالیہ کافلہ کارواں کی شکل میں شہر خاران لایا گیا جہاں پر وہ پیپلزپارٹی میں شمولیتی پروگرام میں شرکت کی ۔ جہاں میر عبدالقادر عیسی زئی نے اپنے برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ کی قیادت شمولیت کا اعلان کر دیا۔

شمولیتی پروگرام سے جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اللہ نے مجھے عزت پیسہ رتبہ سب کچھ دیا ہے میں دو بار کور کمان کر چکا ہوں۔ جبکہ بلوچستان کا گورنر۔ وفاقی وزیر رہا ہوں اربوں روپے کے مختلف پروجیکٹس میرے تجویز پر خاران واشک اور پنجگور میں جاری ہیں آج تک کوئی مجھ پر یا میرے ساتھیوں پر ایک روپے کا کرپشن یا کمیشن ثابت نہیں کر سکتا۔ کیوں کہ ہم نے سیاست عوام کے خدمت کے لیے کی ہے پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ناکام ترین حکومت میں شمار کیا جاتا ہیں جس نے مہنگائی غربت اور بے روزگاری اور مایوسی کے سوا عوام کو کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی عام عوام کی پارٹی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے بلوچستان بشمول وفاق میں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور اس بار میری کوشش یہی ہے کہ میں صوبائی امیدوار بن کر عوام کی خدمت کر سکوں کہا جاتا ہے کہ میں نے روزگار نہیں دیا ہے خاران میل فیمل ٹریننگ سینٹر جب فنکشنل ہوجائے گا اس سے سینکڑوں کے حساب سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ہزاروں نوجوان ہر سال یہاں سے تربیت یافتہ ہو کر دنیا کے کھونے کھونے میں کام کریں گے کیڈٹ کالج خاران سے ہزاروں جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیدا ہونگے گروک سے نہ صرف سر خاران بلکہ خاران سیاہ آب ہوجائے گا کیا ان سے بے روزگاری کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی میر محمد اعظم ریکی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر میر منیر آحمد سیاپاد ، میر تاج محمد چنال، میر محمد عثمان محمد حسنی اور پارٹی رہنما میر دادشاہ مینگل میر عبدالباسط میر ارسلان نوشیروانی محمد اختر بلوچ میر عبدالباسط چنال ضیا شفیع بلوچ اصغر صفی بلوچ و دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ خاران میں مختلف فوتگیوں میں جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔