|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت پارٹی کے ڈویژنل صدور اور سینئر رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پا رٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ذیشان حسین بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور تمام ڈویژنل صدرو نے صوبائی قیادت کو اپنے ڈویژن اور اضلاع کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈویژنل صدور اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ جلد صوبائی قیادت کے ہمراہ تمام ڈویژن اور اضلاع کے دورے کریں گے اور پارٹی کی فعالیت و تنظیمی امور پر ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں و کارکنان سے مشاورتی نشستیں کریں گے۔

انہوں نے صوبائی صدر ،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات نے تمام ڈویژنل صدور کو اپنیڈویژن اور اضلاع میں پارٹی کو مزید فحال و منظم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صو تمام عہدیداراپنے اضلاع میں پارٹی ڈسپلن کی پابندی لازمی بنائے پارٹی ڈسپلن پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی،اجلاس میں رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ،نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال عمرانی،قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری،خوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی،مکران ڈویژن کے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ،کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات صوبدار جتک،نائب صدر حیکم علی بوہڑ سینئر رہنمامیر حیدر خان جمالی،سید نصیر شاہ دوپاسی،در محمد ہزارہ،ضلع لسبیلہ کے صدر شریف پالاری،ضلع موسی خیل کے صدر ایم ظاہر موسی خیل،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری بھی شریک تھے۔