|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2021

خاران : پیپلزپارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹرجنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے سبب مکمل ناکام ہوچکی ہے الیکشن کسی بھی وقت ہوسکتی ہے خاران کے عوام سے میری ایک درخواست ہے کہ ووٹ سوچ سمجھ کر دیں میں اس بار صوبائی سیٹ پے الیکشن لڑونگا ان خیالات کااظہارانہوںنے گواش بوپے ریگ کلی غلامی نبی میں میر رادی خان کبدانی کے سربراہی میں سینکڑوں افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی پروگرام کے دوران کیا شمولیتی پروگرام کلی بوپے ریگ میں یونٹ عہدیداروں کا انتخاب ہوا۔

بوپے ریگ یونٹ میں یونٹ سیکرٹری دوداخان کبدانی، جنرل سیکرٹری محمد عامر، خازن عبدلعزیز اور پریس سیکرٹری اسرار آحمد مقرر ہوے۔شمولیتی پروگرام سے میر شیرباز خان ساسولی ،میر محمداعظم ریکی،ڈاکٹر مبارک علی بادینی ، میر رادی خان کبدانی نے بھی خطاب کیاجنرل ریٹائرڈعبدالقادربلوچ نے کہا کہ میرے ماضی کے اربوں کے پروجیکٹس کو مد نظر کر مجھے ووٹ نہ کریں ماضی میں جو کچھ بھی کیا اپنا فرض سمجھ کر کیا ہے۔

خدا نے چاہا اگر پھر موقع ملا تو میں کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں دونگا خاران میں وہ تاریخی کام کریں گے کہ ماضی میں نہ کسی نے کیا مستقبل میں نہ کوئی کرے گا آخر میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی کا منشور اور نظریہ لوگوں کے سامنے رکھتے ہوے کہا کہ آنے والا وقت انشااللہ پیپلزپارٹی کا ہوگا شمولیتی سیکرٹری شمولیتی پروگرام میں میر داد شاہ مینگل، میر ارسل نوشیروانی، ضیا شفیع،حاجی ظفر چنال، عبدالباسط چنال نے شرکت کی، جبکہ شمولیتی پروگرامکہ یہ شمولیتی پروگرام نوبزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی کے ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ نوابزادہ صاحب کا اس علاقے میں اثررسوخ ہے اور پورا علاقہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔