کوئٹہ; بی این پی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر دور میں حقیقی جمہوری تحریکوں اور قوم وطن دوستی کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے غیر جمہوری و آمرانہ قوتوں کی سازشوں اور منصوبوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہو کر ناکام بنانے کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کرکے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے باشعور عوام قائد تحریک سرار اختر جان مینگل کی قیادت میں اور بی این پی کی پلیٹ فارم کو مظبوط بنانے کی خاطر ضلع کوئٹہ میں پارٹی کی جاری تنظیم سازی اور نئے ممبر شپ کے حصول کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
پارٹی نے یہاں کے عوام اور سیاسی کارکنوں کے امنگوں احساسات اور جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ھوے ماضی حال اور مستقبل میں کسی بھی صورت میں انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور نامایوس کرینگے بلوچستان کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے اور ترقی و خوشحالی کی راستے سے آراستہ کرنے کا واحد ذریعہ بی این پی کی کارواں میں شامل ہوکر استحصالی قوتوں توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری، مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محمد لقمان کاکڑ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔
ماما نصیر مینگل، محمد اسماعیل کرد، نسیم جاوید ہزارہ، ستار شکاری،سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی، رضا جان شاہی زئی، رحمت اللہ پرکانی، حاجی نبی بخش سمالانی، ماما نور خان کیازئی، آغا روف شاہ،عبدالرحیم بنگلزئی، جاوید عنایت بلوچ،ڈاکٹر فاروق پرکانی، غلام مصطفی مگسی، محمد صالح رند،دولت خان مگسی اور دیگر نے بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں کلی پرکانی آباد میں شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ یونٹ، کلی محمد حسنی سپین کاریز ہنہ اوڑک، کلی شاہنواز سریاب مل،کلی ابراہیم زہی سبزل روڈ،اور قلات اسٹریٹ ہدہ میں نئے یونٹوں کے قیام کے موقعے پر منعقدہ عوامی اجتماعات کارنر میٹنگ اور یونٹ باڈیز کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش اور منصوبے کے تحت کوئٹہ شہریوں کو تکالیف اور مسائل کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جاری ہے جسکی واضح ثبوت گرمیوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور سردیوں میں گیس کا ناہونا کوئٹہ شہر یپینے کے صاف پانی کے بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں منشیات کی سرعام خرید و فروخت انتظامیہ کی سرپرستی میں جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی اور بربادی کی طرف دھکیلا جارہاہے۔