خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے انتقامی پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن حلقے نظرانداز رہے ، ہم بلا تفریق خاران کی تعمیر و ترقی کے لیے دستیاب وسائل میں کوشاں ہیں ترقیاتی منصوبوں میں کسی صورت کوتائی برداشت نہیں کرینگے۔ سٹی کے اکثر خستہ حال سڑکوں کو از سر نو تعمیر کروارہے ہیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزٹاون اور گواش لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے 20کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے خاران گزی روڈ ‘گواش لنک روڈ اور سیورج نظام کا افتتاح کیا اس موقع پر ایکسیئن تعمیرات و مواصلات عادل نصیر نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ ہم بلا تفریق خاران کی تعمیر و ترقی کے لیے دستیاب وسائل میں کوشاں ہیں ترقیاتی منصوبوں میں کسی صورت کوتائی برداشت نہیں کرینگے۔
سٹی کے اکثر خستہ حال سڑکوں کو از سر نو تعمیر کروارہے ہیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوسکے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کی انتقام پسندانہ رویوں کی وجہ سے ہمارے بہت سارے ترقیاتی اسکیم پی ایس ڈی پی سے نکالے گئے جس میں خاران ٹو احمد وال روڈ سمیت دیگر منصوبے بھی شامل تھے انہوں یہ زیادتی میرے ساتھ نہیں بلکہ پورے علاقے کے ساتھ کیا اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر میر محمد جمعہ کبدانی ایس ڈی او حاجی جبار۔ شاہنواز ٹونڈائی ۔سردار فضل سمالانی۔ ڈی ڈی او خدارحم قمبرانی۔ ندیم احمد سیاپاد عابد نوتانی۔ نجیب حسن آبادی دیگر معتبرین بھی ہمراہ تھے۔