کوئٹہ : مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی نے گزشتہ روزٹرانسپورٹ نماندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ بے لگام مہنگائی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اضافہ کی بلوچستان بلخصوص پسماندہ رخشان ڈویژن کے عوام اورٹرانسپورٹرزمتحمل نہیں ہوسکتے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ اس جگہ جگہ چیکنگ کے طریقہ کار کوبھی نیک نیتی سے مستقل حل کرکے ایرانی ایشیاخوردونوش تیل دیگرروزمرہ کے ضروری ایشیا وغیرہ سے متعلق بارڈری عوام کو ریلیف دلایا جائے۔
بلوچستان کے نیشنل ہائی ویز بشمول کوئٹہ تفتان روٹ پر کسٹمز وغیرہ کی اینٹی سمنگلنگ اورامن امان کے نام پر قائم جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر مسافر کوچزکوباربار روکھنیکاسلسلہ تاعنودجاری ہے اس سلسلے میںہم ٹرانسپورٹرز نمائندوں نے ہرفورم پرآوازبلندکی اب جاکر صوبائی حکومت نے اس اہم مسلہ پرغورشروع کیاجوخوش آئندہیں لہذامتعلقہ حکام ھماری تعمیری تجاویزپرعمل درآمدکریں کہ ایک روٹ کیایک مسافر بس کواسکیدورانیہ سفر میں صرف ایک چیک پوائنٹ پرصرف ایک بارچیکنگ کے کھڑاکریں ممنوعہ سامان کی روک تام کیلئے زیرو پوائنٹس پراقدامات کریں۔
جہاں تک نیشنل ہائی وے پر امن امان کے قیام کا سوال ہے تو اس سلسلے میں متعلقہ سیکیورٹی فورسز پولیس لیویز وغیرہ کی پٹرولنگ گشت بڑھاء جائینہ کہ ہرجگہ پرچیک پوسٹ مسلط کیاجائے ان جیسے مسائل کوحل کرنے کیلئے گورنر بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان،متعلقہ حکام کے سربراں،اورٹرانسپورٹرزنمائندوںکامشترکہ اجلاس منعقد کروائیں جس سے متعلق ہمارے ٹرانسپورٹرز نمائندوں نے گزشتہ دنوں گورنر بلوچستان سیاپنے ملاقات کے دوران تحریری بیانیہ درخواست کی صورت میں گورنر بلوچستان کوپیش کیاتھاجس پرگورنر بلوچستان نے فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔