قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء اور سابق تحصیل نائب ناظم حاجی عبدالعزیز مغل نے کہا ہیکہ سوئی سدرن گیس کمپنی قلات کو گیس فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سردی میں قلات کی گیس کو بند کر نا قلات کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے سوئی گیس کو مکمل طور پر بند کرنے کے باجود قلات کے صارفین سے گیس بلوںکی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنا سمجھ سے با لاتر ہیں۔
ان خیا لات کا ظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہیکہ سوئی گیس کمپنی قلات کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر رکھی ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو بھاری بھرکم بلوں کو بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے سوئی گیس کمپنی کی جانب سے سلو میٹر کا الزام لگا کر صارفین کے میٹرز تبدیل کیا جاتا ہے۔
اور جرمانہ کے طور پر صارف کو ہزاروں روپے کا بل بھیجا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ قلات میں سوئی گیس کی پریشر بالکل صفر ہے جس کی وجہ سے گیس میٹرز چلتے نہیں ہے ایسے میں سوئی گیس کمپنی کا سلو میٹر کا وجہ بتا کر صارفین سے ہزاروں روپے کی بلز وصول کرنا صارفین پر ظلم کے مترادف ہے انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے