کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پی ایس 108 کے جنرل سیکرٹری ملا نعیم اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی علی نواز بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قدیمی ٹھٹھہ بس اسٹاپ لیاری کو ختم کرنا دراصل مقامی لوگوں کے ذریعہ معاش ختم کرنے کے مترادف ہے۔ لیاری کے لوگوں کو بے روزگار کرکےافغانیوں کو روزگار دے کر کونسی سازش رچائی جارہی ہے اگر اس عمل کو نہ روکا گیا تو ہر پلیٹ فارم پر بھرپور احتجاج کرینگے۔
اس عمل کو نہ روکا گیا تو ہر پلیٹ فارم پر
بھرپور احتجاج کرینگے، علی نواز بلوچ
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس ظلم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عرصہ دراز سے مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش اس ٹھٹھہ بس اسٹاپ سے وابستہ ہے ویسے بھی اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہے اس پر یہاں کے مقامی لوگوں کا روزگار چھین کر انہیں مزید مصیبت میں نہ ڈالا جائے خدارا لیاری کے ساتھ یہ ناروا سلوک نہ برتا جائے ورنہ عوام مجبور ہوکر سڑکوں پر نکلے گی.