|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2021

دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کلی قاسم خان یونٹ دالبندین کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر کامریڈوسیم ہوت ہوا اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او کے صوبائی سینئر نائب صدر شفقت ناز بلوچ تھے اجلاس میں کلی قاسم خان کے دلشادبلوچ نے بی ایس او پجارمیں اپنی شمولیت کااعلان کیا اجلاس میں باہمی مشاورت سے کلی قاسم خان یونٹ کے لئے عابدبلوچ کو یونٹ سیکرٹری زبیع بلوچ کو ڈپٹی یونٹ سیکرٹری یاسربلوچ محبوب بلوچ اوردلشاد بلوچ کو ممبران منتخب کیاگیا۔

اجلاس سے صوبائی سینئر نائب صدر شفقت ناز بلوچ زونل آرگنائزرکامریڈوسیم بلوچ سابق صدرساجدایاز بلوچ کلیم بلوچ راشدبلوچ اورہمرازبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او ایک طرف بلوچ قومی سیاست میں نرسری کا کردار ادا کرکے بلوچ طلبا کو سیاسی و علمی فکری اور ذہنی پختگی سے لیس کرکے بہترین سیاست دان اور معاشرے میں ایک مثالی پہچان کراتی ہے ملکی و صوبائی پارٹیوں میں بلوچستان سے تعلق دار نامور سیاستدانوں نے بی ایس او کے پلیٹ فارم سے تربیت حاصل کرکے بڑے مرتبے پر پہنچے ہیں۔

بلوچستان کے موجودہ پرآشوب حالات میں بلوچ طلباپربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس کے پلیٹ فارم سے بلوچ قومی تشخص بلوچستان کے وسائل کی دفاع اور تعلیمی میدان میں اپنا کردار اداکریں انہوں نے مزید کہا کہ طلبا اپنا قیمتی وقت تعلیم پر دیں اس جدید دور میں بی ایس او کے نوجوانوں پہ باری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں اپنے آنے والے نسلوں کو تمام چیلنجز سے نمٹنے لئے خود کو تیار رکھے جو تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے۔