|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2021

کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وپی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 17نومبر 2021کی ریلی میں شرکت کرینگے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو اور ضلع کوئٹہ کے ضلعی ایگزیکٹو کامشترکہ اجلاس پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 17نومبر 2021کو کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ریلی کے انعقاد اور 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 48ویں برسی کی مناسبت سے جلسہ عام کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف امور پر بحث کرتے ہوئے فیصلے کیئے گئے اور ضلع کوئٹہ کے مختلف علاقائی یونٹوں میں اجلاسوں ، جرگوں اور کارنرزمیٹنگز منعقد کرنے کیلئے صوبائی اور ضلعی ایگزیکٹوکو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

اجلاس کے جاری کردہ بیان میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام علاقائی یونٹوں اور ابتدائی یونٹوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 17نومبر کو پی ڈی ایم کے احتجاجی ریلی اور 2دسمبرکو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 48ویں برسی کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام اجلاسوں کے انعقاد کو بروقت یقینی بناکر رابطہ مہم تیز کریں اور علاقائی کمیٹیوں کے توسیع اجلاسوں کے ساتھ ساتھ تمام علاقوں میں جرگوں اور کارنر اجلاسوں کے ذریعے مذکورہ بالا پروگراموں میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔