قلات: قلات میں نامعلوم افراد نے ایف سی میس کی گیٹ پر دستی بم پھینک دیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم دھماکہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بم دھماکے بعد ایف سے کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کر دی جس سے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
قلات پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلو ملزمان نے دستی بم سے ایف سی کے میس کی گیٹ کو نشانہ بنایا جس سے زور دار دھماکہ ہو گیا تاہم دھماکہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکہ کے بعد سکودٹی فورسز نے جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پو لیس نے دھماکے کی تفتیش شروع کردی