کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،نائب امیر صوبہ ڈاکٹر عطاء الرحمان ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیم کو سرمایہ داروں تک محدود کیا گیا ہے تعلیم پر خرچ کرکے ہی ہم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں حکومتی ناکامی بے حسی تعلیم کو ترجیح نہ دیکر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم برائے نام رہ گیا ہے ۔بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام پر تعلیم بلخصوص اعلیٰ تعلیم کے دروازے بندکیے گیے ہیں ۔ اسلامی جمعیت طلباء کی ملک گیر تعلیمی خدمات طلباء کی تعلیمی امدادورہنمائی تعلیم کو ترقی دینے طلباء کی کامیابی کیلئے ہیں ۔جماعت اسلامی تعلیمی اداروں کو آباد کرنے والی تعلیمیافتہ لوگوں کی انقلابی پارٹی ہے۔
ہم ملک کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بناکر تعلیم عام اور ہر ایک کی پہنچ میں لاناچاہتے ہیں۔حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کریں اگربلوچستان کو ترقی دینا ہے تو تعلیم پرخرچ کرتے ہوئے تعلیم پر توجہ دی جائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامی جمعیت طلباء کے زیراہتما م سائنس کالج کوئٹہ میں ’’ٹیلنٹ ایوارڈتقریب ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمران تعلیم پرتجرجات کے بجائے تعلیمی ترقی ،تعلیم کو عام کرنے تعلیم کو ہر علاقے ہر فردتک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے۔ طلباء کی حوصلہ افزائی انہیں تعلیمی دنیا میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے مترادف ہے ۔
بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کے ذمہ دار بدعنوان حکمران ہیں حکمران چاہتے ہیں بلوچستان کے نوجوان تعلیمی دنیا میں ترقی نہ کریں جہالت کے اندھیروں کو آباد کرنے والے عوام کے دشمن ہیں جہالت ناخواندگی ختم کرنے میں اسلامی جمعیت طلباء کی ملک گیر تعلیمی خدمات ہیں ۔تعلیم پر توجہ دیکر ہم قوم کو ترقی وخوشحالی اورامن دے سکتے ہیں ۔ طلباء وتعلیمی مسائل کے حل کیلئے حکومت کو توجہ دینا چاہیے بلوچستان یونیورسٹی کو پرامن مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کی ضرورت ہے ۔یونیورسٹی میں تنازعات ،یونیورسٹیوتعلیمی اداروں کی بندش ،تعلیمی فیسزمیں اضافہ ،تعلیم کو مہنگا کرنے جیسے اقدامات سے تعلیم بدنام تباہ ومہنگاہوجاتا ہے جماعت اسلامی طلباء برادری کیساتھ اور تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم استعمال کریگی ۔اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے طلباء کی حوصلہ افزائی قابل تعریف ہے ۔