|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2021

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور سینئر اراکین کا مشترکہ اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ اور اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،مرکزی فنانس سیکرٹری وصوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ تھے۔

اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے کی اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلو چ مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو، مرکزی کمیٹی کے ممبر ورکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ماما نصیر مینگل ،اسماعیل کرد،نسیم جاوید ہزارہ ،ستار شکاری عین اللہ سابق ضلعی صدر ملک عبدالمجید کاکڑاور نومنتخب ضلعی کونسلر ایڈووکیٹ فریدہ بلوچ سمیت پارٹی کے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران ،سینئر اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پی ڈی ایم کے 17نومبر کو مہنگائی بے روزگاری ،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیخلاف عظیم الشان ریلی ومارچ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کا جائزہ اور حتمی شکل دے دی گئی۔

اور اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی وضلعی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کے نتیجے میں آج یہاں کے عوام گوناگوں مسائل مشکلات اور بحرانوں سے دوچار ہیں حکمرانوں کو ایک سوچھے سمجھے سازش اور منصوبے کے تحت یہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ اپنے کرپشن غلط فیصلوں سے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال کر انہیں نان شبینہ محتاج تمام تر ضروریات زندگی سے محروم کررکھا ہے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ملک کے تاریخ کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں ہے تمام تر ٹیکسیز اور بوجھ یہاں کے غریب عوام پر ڈال کر حکمران اپنے غیر جمہوری اقتدار کو دوام دینے کیلئے مصروف عمل ہیں کیونک موجودہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کی میڈینٹ تائید وحمایت سے محروم انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے تگدو میں مصروف عمل ہیں حکمرانوں کو یہ اچھی طریقے سے معلوم ہے کہ انہیں ان قوتوں نے سلیکشن کے ذریعے سے اقتدار پر براجمان کرایا ہے کہ وہ بالادست قوتوں کے مراعات ومفادات کرپشن عوام دشمن پالیسیوں کو آگے بڑھائے آج عوام کو اتنا مجبور اور بیزار کرایا گیا کہ عوام کا موجودہ حکمرانوں کے غلط طرز حکمرانی اور موجودہ آمرانہ نظام سے اعتماد مکمل طور پر اٹھتا جارہاہے ۔

جوکہ ایک نیک شگون نہیں ہے عوام کو دیوار سے لگاکر زبردستی مہنگائی غربت ،پسماندگی، معاشی تنگ دستی،بدحالی لاچاری ظلم وناانصافیوں کے طرف دکھیل دیا پی ڈی ایم جوکہ ملکی سطح کے تمام وفاقی سطح کے قومی جمہوری سیاسی ،مذہبی اور قوم وطن دوست پارٹیوں کے اتحاد ہیں جو عوام کو منظم کرکے موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کے ناروا پالیسیوں سے چھٹکارا دلا سکتا ہے اور لوگوں کو سیاسی جمہوری احتجاج کی طرف راغب کرکے حکمرانوں کو گھٹنے ٹھیکنے پر مجبور کردینگے کیونکہ وہ عوامی سیاسی قوت کا کسی بھی صورت میں سامنا اور مقالبہ کرنے کی اہلیت وصلاحیت نہیں رکھتے وہ عوام کے مسترد شدہ لوگ ہیں مقررین نے پارٹی کے کارکنوں یونٹوں عہدیداروں سے کہا گیا ہے۔

کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو پی ڈی ایم کے 17نومبر کو ہونے والے احتجاجی مارچ اور ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے صرف کرکے عوام کو منظم متحد جدوجہد کے طرف آراستہ کرے تاکہ سیاسی جمہوری جدوجہد کی نتیجے میں موجودہ آمرانہ پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکے بی این پی کے کارکنان اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم ڈور ٹو ڈور رابطے کی ذریعے منظم کرے اور علاقائی جلسوں کی صورت میں ریلی ومارچ میں شرکت کرکے بھرپور کردار ادا کرے بی این پی کوئٹہ کے سیاسی پارلیمانی حوالے سے سب سے بڑی عوامی نمائندہ جماعت ہے جس میں تمام اقوام ،مذاہب اور طبقات کی نمائندگی شامل ہے جو پارٹی کی پالیسیوں پروگرام اغراز ومقاصد سے متفق ہوکر ہمیشہ عوام دشمن پالیسیوں کو ناکام بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔