خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ مرحوم سردار محمد اسحاق خدرانی نہایت ملنسار قبائلی روایات و اقدار کے امین شخصیت کے مالک تھے وہ نے نہ صرف اپنے قبیلے کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کے خواہاں تھے بلکہ تمام اقوام کے مابین خیر خواہی کا جذبہ رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی انکی خدمات کے معترف ہیں مرحوم نے زندگی بھر اپنے قبیلے کے لیئے وقف کی اور ان کے دکھ اور سکھ میں ان کے ساتھ رہے ان کی دور اندیشی اورخیر خواہی کے باعث قوم کبھی بھی آپسی رنجش کا شکار نہیں ہوا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلق خدرانی کوشک میں خدرانی قوم کے سربراہ مرحوم سردار محمد اسحاق خدرانی کی وفات پر ان کے فرزند سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی سے تعذیت کرتے ہوئے کیا میر شفیق الرحمن مینگل نے مرحوم کی روح کے ایصال کے لیئے فاتح خوانی اور مغفرت و درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی ان کے ہمراہ سردار مراد خان شیخ حاجی محمد اقبال مینگل میر شفیق الرحمن گچگی میر فدا حسین قلندرانی میر شاہباز خان قلندرانی میر اقبال رئیسانی میر خان جان مینگل میر محمد خان رئیسانی میر بابو میراجی میر شہزاد غلامانی میر نور احمد مینگل میر سلمان رئیسانی تھیاس موقع پر وڈیرہ کلیم اللہ گچکی ماما عبدالرحیم خدرانی محمد ایوب خدرانی، غلام قادر خدرانی،فیض اللہ میروانی، محمد عثمان خدرانی، قربان علی خدرانی، جاوید خدرانی، رئیس عبد الحکیم خدرانی، رحمت اللہ خدرانی عبدالقدوس خدرانی عبدالطیف خدرانی، ڈاکٹر منظور گزگی، و دیگر موجود تھے