|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2021

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھی کا حالیہ واقعہ جس میں تین غریب بزگروں کو قتل کیا گیا جو کھلی دہشت گردی اور انسانت سوز واقع ہے ۔جس کی نیشنل پارٹی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس واقع کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ انصاف ہوسکے ۔

کچھی بلوچستان کا تاریخی اور روایات کا امین علاقے ہے مگر بد قسمتی سے یہاں کہ بالادست طبقے نے قبائیلی تنازعات کو ہمیشہ اپنی سیاسی و قبائلی مفادات کے حصول کہ لیئے ہوا دی اور پشت پناہی کی جس کہ باعث کچھی میں غریب عوام کا معاشی اور سیاسی استحصال کیا جارھا ہے کچھی کا حالیہ واقع بھی اسی سازشوں کی کڑی ہے مگر نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قبائلی اور جاگیرداری کہ فرسودہ نظام کے خاتمے کی جہدوجہد کی تاکہ غریب کو اس نظام کہ ظلم اور جبر سے نجات حاصل ہو مگر تاحال اس نظام کہ آلہ کار اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کہ لیئے آئے روز اس طرح اپنی دھشت اور رعب کو قائم رکھنے کہ لیئے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جارھا ہے تاکہ ان کی نام نہاد بالادستی قائم رہے۔

حالیہ واقع انتہائی افسوس ناک اور ظالمانہ ہے کہ بندوق کے زور پر تین غریب لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر علاقے میں اس واقع کو لسانی رنگ دلواکر صدیوں سے بسنے والے اقوام کہ درمیان نفرتوں کو جنم دینے کی سازش کی گئی مگر نیشنل پارٹی واضع کرتی ہے کہ کسی بھی ظالم کی کوئی قوم نہیں اسی طرح مظلوم کی بھی کوئی قوم نہیں ہم مظلوم کو ایک طرف اور ظالم کو دوسری طرف واضح لکیر کہ ساتھ دیکھتے ہیں اور یہ ہی ہم کچھی میں بسنے والی تمام امن پسند باشعور اور روایات کی امین عوام سے کہتے ہیں کہ آپ ظالم اور مظلوم میں واضح فرق کریں اور ہمیشہ نفرتوں کو ختم کرنے اور ظالموں کہ خلاف حق کی آواز بن کر میدان میں نکلیں اور بابا بزنجو میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی فلسفے کو اپنائیں جس میں امن محبت اور رواداری کا سبق ہے اگر آج بھی ہم ان ظالموں سے نجات کی کوشش نہیں کریں گے تو پھر یہ واقعات دوبارہ بھی رونما ہونگے اور کچھی کو سازش کہ تحت ہمیشہ قبائلی رنجشوں اور جھگڑوں میں رکھا جائے گا تاکہ ان ظالموں کی سیاسی اور قبائلی حیثیت کو کوئی چیلنج نا کرسکے نیشل پارٹی ھائیکورٹ کہ چیف جسٹس اور آئی جی بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس قتل ناحق میں جو بھی عناصر ملوث ہیں ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور کچھی کے غریب لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جو ریاست اور حکومت کی زمیداری ہے۔

نیشنل پارٹی بلوچستان میں قانون کی بالادستی اور ایک پرامن سیاسی اور سماجی ماحول کی تشکیل کہ لیئے جہدوجہد کر رہی ہے بلوچستان کی عوام اس جہدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں تاکہ یہاں حاکم اور غلام کا نظام ختم ہوسکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کچھی کی زرخیز زمین پر صدیوں سے مختلف قبائل رہ رہے ہیں اور یہ سرزمین ادیبوں اور شعرا کی ہے مگر یہاں کہ استحصالی طبقہ نے یہاں کہ مظلوم اقوام جس کی مختلف قوم نسل و زبان ہے پر عرصہ دراز سے ایک جنگ مسلط کی ہوئی ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ قاتل چاہے کسی بھی قوم، قبیلے یا کوئی بھی زبان بولنے والا ہو وہ ہر صورت میں قابل نفرت اور اس کا ظلم قابل مزمت ہے۔ نیشنل پارٹی مفلوک الحال عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور طبقاتی جدوجہد میں قوم ، رنگ، نسل ، زبان اور صنفی تفریق کے خلاف مصروف عمل ہے۔ پارٹی اس معاملے میں انصاف ،حق اور مظلوم کے ساتھ ہے اور توقع کرتی ہے کہ اس مسئلے کو ظالم اور مظلوم کے تناظر میں دیکھا جائے نا کہ کسی لسانی اور قبائلی تناظر میں کیونکہ بہت سے عناصر اسے لسانی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو کامیاب نہیں ہوگی بلوچستان میں امن اور قوموں کے درمیان محبت کا رشتہ قائم رکھنا ہم سب کی زمیداری ہے۔