|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2021

تربت:  بلوچستان یونیورسٹی کے دو طلبا کی عدم بازیابی کے خلاف تربت یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج۔

تربت یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کے اغوا اور عدم بازیابی کے خلاف بدھ کو کلاس بائیکاٹ کرکے واک کیا اور دونوں طالب علموں کی بازیابی کا مطالبہ کیا، طلبہ نے کہاکہ یک. نومبر کو بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے ہاسٹل سے فورسز نے دو نوجوان طالب علموں کو اغوا کے بعد لاپتہ کیا اور ان دونوں کی بازیابی کے لیے وہاں طلبہ سراپا احتجاج ہیں ان کی حکومت کے ساتھ مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی کئی دنوں سے بند اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔