|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2021

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی کمیٹی کے ممبروضلعی آرگنائزر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، مامانصیر مینگل اور پارٹی کے ممبر کامریڈ ملک ارباب نذیر احمد دہوار پر مشتمل پارٹی کے ایک وفد نے گزشتہ روز ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ مٹھا خان اور الیکشن آفیسر دوست محمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کوئٹہ میں مختلف علاقوں میں شروع کیے گئے۔

انتخابی فہرستوں میں ناموں کی تصدیق اور دیگر مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی پارٹی رہنمائوں نے الیکشن کمیشن کوئٹہ سے عملے اور تصدیقی عمل میں معمول اساتذہ کے کاوششوں اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے ایک جمہوری پروسیس میں لوگوں کے انتخابی عمل میں بھرپورشرکت ہی سے لوگ اپنے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے کی بہتر پویشن میں ہونگے لوگوںکو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرکے اپنے ناموں کی تصدیق اندراج کی عمل کو مکمل کرانے میں اپنی ذمہ داریاں پورے کرکے جمہوری عمل کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے حقیقی جمہوری معاشرے کی تشکیل اس وقت ممکن ہوگا جب لوگوں کی زیادہ سے زیادہ جمہوری عمل میں حصہ داری ہوں اور اس کا سب سے پہلے بنیادی سیڑی انتخابی فہرستوں میں نامو ں کی اندراج ہو جب نام اندراج نہیں ہونگے۔

تو بنیادی جمہوری عمل مکمل نہیں ہوگا انہوں نے الیکشن کمیشن عملے کو یقین دلایا کہ پارٹی کوئٹہ کے سب سے بڑی پارلیمانی، سیاسی، جمہوری ،تنظیمی اور یہاں کے تمام اقوام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے پارٹی تمام علاقوں میں مضبوط ڈھانچے کی شکل میں موجود لوگوں کو جمہوری عمل کی طرف راغب کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے انہوں نے الیکشن عملے کو کہا کہ پارٹی کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران انتخابی فہرستوں میں کام کرنے والے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی عمل کو اپنا سیاسی ،قومی،آئینی عمل سمجھتے ہیں۔