ڈیرہ اللہ یار: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول مہراللہ کھوسہ ایک ماہ سے بند تعینات دو لیڈی ٹیچرز گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگیں سیکڑوں بچیوں کا روشن مستقبل تاریک ہوگیا ہے علاقہ مکینوں نے جلد اسکول کو دوبارہ کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے تحصیل فرید آباد کے گوٹھ مہر اللہ کھوسہ میں قائم گرلز مڈل اسکول گزشتہ ایک ماہ سے اچانک بند کردیا گیا ہے۔
جبکہ اسکول میں تعینات دو لیڈی ٹیچرز گھر بیٹھے تنخواہ لینے لگی ہیں علاقہ مکینوں عبدالخالق بلوچ، ترک علی جکھرانی حضوربخش کھوسہ و دیگر کا کہنا ہے تین سال قبل تعمیر ہونے والے گرلز مڈل اسکول میں ڈیڑھ سو سے زائد طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہی تھیں علاقہ مکینوں نے اسکول میں مزید دو لیڈی ٹیچرز کی تقرری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ تدریس کا عمل مزید بہتر طور پر سرانجام پایا جاسکے اسکول میں مزید لیڈی ٹیچرز کی تقرری تو نہ ہوسکی البتہ اسکول کو ایک ماہ سے تالے لگ چکے ہیں۔
اسکول بند ہونے کے باعث سیکڑوں طالبات کا روشن مستقبل اچانک تاریک بنا دیا گیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسکول کی بندش کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پور اور ڈی او ای فیمیل کو متعدد بار درخواستیں دے چکے ہیں تاہم شنوائی نہیں ہو رہی گوٹھ مہر اللہ کھوسہ اور قریبی دیہات کی بچیاں حصول تعلیم سے محروم ہو کر گھر بیٹھ گئی ہیں انکا مطالبہ ہے کہ فی الفور اسکول کو دوبارہ کھول کر تدریس کا عمل شروع جائے اور بچیوں کو انکی دہلیز پر تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے۔