|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2021

تربت:  پاک ایران بارڈر پر پٹرول اور ڈیزل کے کاروبار کیلئے ٹوکن کی شرط کو ختم کردیا گیا، ٹوکن کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ ایف سی کیمپ آبسر میں میر ہوتمان بلوچ کی سربراہی میں شہر کے کاروباری عمائدین کی موجودگی میں ایف سی حکام نے کیا، اب بارڈر پر رجسٹرڈ چھوٹی گاڑیوں کو ٹوکن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

رجسٹرڈ گاڑیوں پر اسٹیکر لگا کر بارڈر پر بھیج دیا جائے گا، اس حکمت عملی کے تحت گاڑی مالکان کو ایک میسج کے ذریعے اطلاع موصول ہوگی، اس دوران ایف حکان نے عمائدین پر یہ واضح کردیا کہ اس پر صرف تربت کی رجسٹرڈ گاڑیوں کا حق ہے تربت سے باہر گاڑیاں اگر اس عمل میں پائی گئیں تو وہ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی،انھوں نے کہا کہ تربت کی گاڑیوں کی تعداد جو پہلے 200 تھیں اب بڑھا کر 360 کردی گئی ہیں، ایف سی احکام نے تربت سے باہر گاڑی مالکان سے اپیل کی کہ اگر انکی گاڑیاں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر تربت کیلئے رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

وہ رضاکارانہ طور پر اپنا رجسٹریشن منسوخ کردیں بصورت دیگر چھان بین کے دوران تربت سے باہر رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا جس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق کیا گیا ہمیں امید ہے کہ اس عمل سے بارڈر سے وابستہ کاروباری حضرات ایک پرامن ماحول میں کام کریں جس سے علاقے میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔