تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت عطاء شاد ڈگری ڈگری کالج کا یونٹ اجلاس زیر صدارت یونٹ سیکٹری زبیر برکت منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خاص بی ایس او پجا کے مرکزی وائس چیرمین بوہیر صالح بلوچ اور اعزازی مہمان تربت زون کے آرگنائزر نوید تاج بلوچ اور صوبائی جونیئر جوائنٹ سیکریٹری نجیب ڈی ایم تھے۔ اجلاس میں شہداء بلوچستان کے لیے 2 منٹ کی خاموشی، تنظیمی امور اور علاقائی سیاسی صورتحال، آئندہ لائحہ عمل زہر بحث رہے۔
اجلاس سے کوئٹہ میں طلباء کو اغوا اور لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا، اجلاس میں اغوا طلباء کی موثر آواز اور دن و رات جہدوجہد کرنے پر تنظیم کے مرکزی چیرمیئن زبیر بلوچ و دیگر قائدین کی جرأت اوربہادری کو سلام پیش کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ طلباء کو جلد بازیاب کیا جائے۔ اجلاس میں کالج کی ہوسٹل کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کالج انتظامیہ کو چاہیے کہ جلد کالج کے ہوسٹل کو فعال کرے بصورت دیگر طلباء کے ساتھ مل کر آواز بلند کرے گی۔
اجلاس کے آخر میں گزشتہ یونٹ کی وقت پورا ہونے پر اس کو ختم کر کے نیا یونٹ تشکیل دیا گیا جس کے مطابق منظور بلوچ یونٹ سیکریٹری اور سلام بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکٹری منتخب ہوئے اور یونٹ ممبران میں خوش حال بلوچ، عبدالشکور، جنید غفور، محراب، عبدالبصر و دیگر تھے، اجلاس میں تربت زون کے ڈپٹی آرگنائزر یعقوب ستار، سنیئر رہنما صدام ناز، تربت یونیورسٹی کے یونٹ سیکرٹری مہران عطاء ، سراب بلوچ، سخی بخش بلوچ و دیگر دوست موجود تھے۔