|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2021

کراچی :  کراچی کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کے منصوبے کی منظوری ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایریگیشن سندھ نے مختلف علاقوں میں بارانی نالوں پر پانچ چھوٹے ڈیمز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ ڈیمز دیھ لال بکھر، دیھ میندیاری، دیھ اللہ بنو اور مبارک ولیج میں تعمیر ہونگے۔ یہ علاقے کراچی کے نئے بننے والا ضلع کیماڑی کی حدود میں آتے ہیں۔

جو شہر کے دیگر علاقوں سے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتے ہیں۔ محکمہ ایریگیشن سندھ کے حکام نے پانچوں ڈیمز کے سائیڈز کا دورہ کیا۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ان ڈیموں کی تعمیر سے کراچی کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت دور ہوجائیگی۔ اور بارانی ندی نالوں سے جو پانی سمندر میں بہہ جاتا ہے۔

اس کا ضیاع بند ہوکر اس کو ضروریات زندگی میں استعمال کیا جاسکے گا۔ یونین کونسل گابوپٹ کے سابق ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما مبارک سنگھور بلوچ نے پانی کے ان منصوبوں کا سہرا پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا سر قراردیا۔ اور کہا کہ ایم این اے قادر پٹیل ایک عوامی لیڈر ہے۔ ان کا ایک ہی مشن ہے وہ عوام کی خدمت ہے۔