کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے وزیر اعظم نے غریب کش اور غریب دشمن پیکج کا اعلان کردیا یہ ریلیف پیکج نہیں بلکہ تکلیف پیکج ہے موجودہ پیکج کے اعلان سے مہنگائی کا نیا طوفان برپاہوگا تبدیلی کے نام پر ملک وقوم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی کی والد محترم کی عیادت کی اور مولانا محمد طاہر تو حیدی کے جانب سے دئیے چائی پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سید محمد گل آغا ناظم چہارم مولانا کلیم اللہ حاجی عبداللہ سلیمانخیل دلاور خان شیرانی حاجی برات خان حاجی نانی ماما اور سلطان محمد کاکڑ ود یگربھی موجود تھے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے۔
مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے کیا پسماندہ علاقوں میں بنی گالہ سے ٹیمیں لوگوں کو ای وی ایم کے استعمال کے طریقے بتانے جائیں گئیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے عمران غربت اور مہنگائی کا چمپین ہیں تبدیلء کے نام پر اس ملک کے ساتھ فراڈ کی گیا پہلے معشیت تباہ کی گئی پھرہر روزگار چھینے گئے پھر لوگوں کے گھر گرائے گئے پھر مہنگائی کا طوفان لایا گیا اور اب آخر میں روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں حکومتی منسٹرز جو اپوزیشن میں باتیں کرتے تھے مہنگائی ہوگئی اب وہ کہاں مر گئے ہیں یا ان کی غیرت مر گئی ہے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے انہوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم خود ایسے پیشگوئیاں کر رہا ہوں تو کونسا بیوقوف اور جاہل کاروباری شخصیت اس ملک میں سرمایہ کاری کریگا انہوں نے کہا کہ خدا کے لئے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کے لیے سوچ لیں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت پھیلا پروگرام شروع ہو چکا ہے عمران خان نیمہنگائی کا 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا