|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2021

کوئٹہ: طلبا تنظیموں کے رہنماؤںزبیر بلوچ ،بالاچ قادر بلوچ ، طاہر شاہ کاکڑ نے آج اور کل کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز اور امتحانات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدھ سے بلوچستان کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کیلئے بند کیا جائیگا۔

اتوار کو دیگر طلباء رہنمائوں کے ہمراہ ہنگامی جامعہ بلوچستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ،طلباء ،وکلاء برادری،ڈاکٹرز،تاجران،سیاسی پارٹیوں اور تمام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ طلباء کی بازیابی میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ طلباء کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو ملک بھر میں وسیع کریں گے ۔ علاوہ ازیں طلباء رہنمائوں نے چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے سراوان ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے طلباء کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔