کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی لیبر روم میں مریضوں سے پیسے لینے سے متعلق انکوائری رپورٹ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کو پیش کر دی گئی واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے لیبر روم کی دو آیا ، دو سویپراور نجی سیکورٹی کمپنی کے تین سیکورٹی گارڈز کو معطل کر کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی لیبر روم میں مریضوں سے پیسے لینے سے متعلق انکوائری رپورٹ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کو پیش کر دی گئی رپورٹ میں ہسپتال کی نجی سیکورٹی کمپنی کوتاہی کی مرتکب قرار دی گئی رپورٹ کے مطابق لیبر روم کی دو آیا ، دو سویپر اور نجی سیکورٹی کمپنی کے تین سیکورٹی گارڈز لیبر روم میں مریضوں سے پیسے لینے میں ملوث پائے گئے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں زمہ داران کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے۔
لیبر روم کی دو آیا ، دو سویپراور نجی سیکورٹی کمپنی کے تین سیکورٹی گارڈز کو معطل کر کے ہسپتال سے فارغ کر دیا ، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروسز میں غفلت قابل برداشت نہیں، بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں گے لوگ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر علاج معالجے کی امید لے کر آتے ہیں عوامی خدمت میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہے ۔