تربت: بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے مرکزی کال پر بروز بدھ بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے جبری اغواء کیخلاف تربت کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تمام طلباء اور طالبات سے گزارش ہے وہ بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے اغوا پر کل کالج اور یونیورسٹی میں نہ آئے اور اظہار یکجہتی کرے اور اپنے قوم دوستی کا ثبوت دیں۔
کل یونیورسٹی آف تربت، لاء کالج، عطاء شاد ڈگری کالج کالج ، مکران میڈیکل کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے بند ہونگے، اور یونیورسٹی انتظامیہ سمیت تمام کالجز کے انتظامیہ تعاون کرے بصورت دیگر کوئی بھی ناخوشگوار حالات کے ذمیدار یونیورسٹی اورکالجز کے انتظامیہ ہو نگے۔ ہم تمام مکتب فکر کے لوگوں، انجمن تاجران، وکلاء برادری، سیاسی پارٹیوں، اساتذہ تنظیموں، سول سوسائٹی کو تعاون کی اپیل کرتے ہیں کہ اس قومی جدوجہد میں طلباء تنظیموں کے ساتھ کھڑے رہیں۔