خضدار: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خضدار کی قلم چھوڑ ہڑتال دفاتر میں تالہ بندی کرکے ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایس ایس پی خضدار کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق پیر کو سرکاری ملازمین نے سرکاری امور کا بائیکاٹ کرکے ڈپٹی کمشنر آفس و ایس ایس پی خضدار آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔
ایپکا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا خضدار میں سرگرم ہے قبضہ مافیا نے سرکاری اہلکاروں کی زمینوں پر قبضہ جمانا چاہتا ہے ایپکا کاکرنوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سے ایس ایس پی آفس تک ریلی نکالی اور ایس ایس آفس کے سامنے دھرنا دیکر گزشتہ دنوں کلرکس ہائوسنگ اسکیم میں توڑ پھوڑ کی تھی جن کے خلاف درج مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرلیا ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس ملزمان کی گرفتاری میں لیت و لال سے کام لے رہی ہے مقدمہ میں درج ملزمان کو جب تک گرتار نہیں کیا جاتا ہم احتجاج کا سلسلہ جا رہ رکھیں گے اور دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے