|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2021

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ ملکی آئین ہرشہری کواظہاررائے پرامن سیاسی جدوجہد کاحق دیتاہے رکن قومی اسمبلی کو پابندسلاسل رکھناپارلیمان کی توہین اورآئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے اسطرح کیرویوں کاہم ماضی میں قیمت بھگت چکے جبکہ دوسری جانب انتہاپسندی ودہشت گردی میں ملوث قوتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے منتیں کرناسمجھ سے بالاترہے 28نومبرکوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام علی وزیرودیگراسیروں کی رہائی کیلئے منعقدکئے گئے۔

جلسہ عام کی حمایت اورشرکت کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے خان ہاؤس پٹیل باغ میں پشتون تحفظ مومنٹ کے صوبائی صدرنورباچاملک مجید کاکڑزبیرشاہ رحمت غرسنئی سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ بھی موجودتھے پی ٹی ایم کیوفدنے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرکوپشتون تحفظ موومنٹ کیزیراہتمام 28نومبرکوہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہا کہ یہ امرباعث تشویش ہے کہ ایک طرف پرامن سیاسی کارکنوں کو پابندسلاسل کیاجارہاہے۔

آزادی اظہاررائے پرقدغنیں لگائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب انتہاپسندی ودہشت گردی میں ملوث مذہبی جنونیوں کوعام معافی اور پروٹوکول سے نوازجارہاہے جوسرعام ریاست اورریاستی مشینری کے رٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہیں اس طرح کا دہرامعیاراحساس بیگانگی واحساس محرومی کاموجب بنتاجارہاہے جس کے ماضی میں نہ اب دیرپااورمثبت نتائج برآمدہوں گیرکن قومی اسمبلی علی وزیراوراس کاخاندان مسلسل انتہاپسندی ودہشت گردی کاشکاررہے اصغرخان اچکزئی نیان کے رہائی کے سلسلے میں پشتون تحفظ موومنٹ کیزیر اہتمام 28نومبرکوہاکی گراؤنڈکوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام کی حمایت کااعلان اوراس میں شرکت کرینگے اس موقع پرپی ٹی ایم کیوفدنے صوبائی صدراورعوامی نیشنل پارٹی کاشکریہ اداکیادریں اثنااصغرخان اچکزئی نے ان کے اعزازمیں عشائیہ دیا