|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2021

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی اچانک رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کھاکہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ ایک عظیم قومی دانشور، سیاسی رہنما تھے ان کی وفات سے ملک بھر کی سیاسی جمہوری تحریک، تحریک پسند قومی جدوجہد اور بلوچ و بلوچستان کی سیاسی و قومی جدوجہد شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی سیاسی جدوجہد اور قومی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی جاری ہے کہ وہ تین دن تک قومی رہنما کے حوالے سے باقاعدہ سوگ کریں گے ان کی مغفرت اور آسودگی کے لیے دعائی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

ھماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ڈاکٹر کہور خان کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تدفین کے حوالے سے ابھی تک حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن آج ان کی جسد خاکی کسی وقت تربت کے لیے روانہ ہوگی جس کی باقاعدہ خبر تمام ساتھوں تک پہنچا دی جائے گی ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے شاپک کے قبرستان میں کل ممکن ہوگا جس کی اطلاع کریں گے۔ تربت و کیچ کے پارٹی دوست ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی تدفین اور دیگر تیاریوں کے لیے اپنا ضروری کام وقت سے پہلے سرانجام دیں