کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کاروائی جعلی موبائل سمیں تصدیق کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار16ہزار سمیں اور 4ہزار جعلی انگھوٹے برآمد۔
ایف آئی اے سائبر کرائم زون بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد احمد زعیم کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی سموں کی تصدیق میں ملوث فراز احمد نامی شخص کو گرفتا ر کرلیا اور اسکے قبضے سے سم تصدیق کرنے والی 30ڈیوائس، 16ہزار سمیں، 4ہزار سیلی کون سے بنے جعلی انگھوٹے برآمد کرلے اور ملزم کوئٹہ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز چلاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بتایا کہ گروہ کے دیگر تین اراکین بھی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار ہوئے ہیں جنکی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔