کوئٹہ; آل کوئٹہ تفتان بس ٹرانسپورٹرز کا ایک اہم اجلاس سریاب روڈ پر منعقد ہوا، اجلاس میں حاجی ملک شاہ جمالدینی، حاجی عبدلمالک محمد حسنی، بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعید جان لہڑی، حاجی عبدالقادر محمد حسنی، حاجی میر سنجر خان لہڑی، حاجی نادر خان بادینی، حاجی میر خدائے داد شاہوانی، حاجی محمد طاہر محمد حسنی ، حاجی محمد اشرف رودینی، حاجی محمد بلال محمد حسنی، حاجی محمد خان سمالانی، حاجی مہراللہ شاہوانی، حاجی خان بڑیچ، میر ناصر شاہوانی، حاجی فاروق شاہوانی، محمد ناصر بادینی، حاجی قدوس بادینی، حاجی دلدار بادینی، سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹرز نے باہمی مشاورت اور متفقہ طور پر بلا مقابلہ آل کوئٹہ تفتان کوچز یونین کے کابینہ کا اعلان کردیا، تفتان بس ٹرانسپورٹرز نے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی ، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمدحسنی، سینئر نائب صدر حاجی محمد طاہر محمدحسنی، نائب صدر حاجی خدائے داد شاہوانی، نائب صدر دوئم حاجی نادر خان بادینی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی میر سنجر خان لہڑی، انفارمیشن سیکرٹری میر ناصر شاہوانی، آفس سیکرٹری حاجی محمد بلال محمد حسنی، فنانس سیکرٹری سعید احمد سمالانی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے نئے کابینہ نے کوئٹہ کمیٹی کے لئے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی، حاجی ملک نور احمد رخشانی، عبدالرزاق بادینی، میر ناصر بادینی اور تفتان کمیٹی کے لئے میر سید گل جمالدینی، میر نور احمد، حاجی بلال محمد حسنی کو نامزد کردیا، اجلاس میں نومنتخب صدر آل کوئٹہ تفتان کوچز یونین حاجی ملک شاہ جمالدینی نے تمام ٹرانسپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج میرے لئے باعثِ فخر کی بات ہے اور تمام ٹرانسپورٹرز نے میرے کندھوں پر جو زمہداری ڈالا ہے ۔
انشاء اللہ میں اپنے ٹرانسپورٹرز کے اعتماد بھروسہ کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا جس طرح ماضی میں کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز پریشانی اور مشکلات کا شکار تھے مستقبل میں تمام مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کر کے جدوجہد کرونگا اس سے قبل ان تمام دوستوں نے مجھے عبوری کمیٹی کی سربراہی کی جو زمہ داریاں سونپی گئی تھی میں نے اس کم مدت میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جو جدوجہد کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹ کو جان بوجھ کر اندھیرے میں رکھا گیا تھا جوکہ انتہائی افسوسناک عمل تھا کسی بھی شخص کو ٹرانسپورٹرز کا حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے میرے لئے ٹرانسپورٹ کا مفاد سب سے زیادہ اہم ہے کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز کے کا روزگار اور زریعہ معاش تفتان باڈر سے وابستہ ہیں حکومت بلوچستان پورے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے،