تفتان: چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر و سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں سے تحصیل تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹرکے قیام کی منظوری ہوگئی ہے۔ نادرا ہیڈکوارٹرز سے باقاعدہ طور پر تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کے قیام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پیش ازیں نادرا رجسٹریشن سینٹر نہ ہونے کے باعث تفتان، سیندک، کچاو اور تالاب کے مقامی باشندوں کو شناختی کارڈز اور دیگر کاغذات کے وصولی کیلئے مجبورا نوکنڈی جانا پڑرہا تھا اس عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں سے تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیاہے اور تحصیل تفتان کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا اس کے ساتھ سردار چنگیز ساسولی کے مطالبے پر چہتر ضلع نصیر آباد میں بھی نادرا رجسٹریشن آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔